Virgo Personality

بر ج سنبلہ

تعارف

Virgo Personalityبرج سنبلہ علم نجوم کا چھٹا برج ہے۔ 24 اگست تا 23 ستمبر کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کا یہ ستارہ ہے۔ اس برج میں پیدا ہونے والے لوگ عام طور پر مہربان، سخت محنتی اور عملی ہوتے ہیں۔ برج سنبلہ میں سولہ ستارے ہیں۔ اگر اس برج کے ستاروں کو بغور دیکھا جائے تو آپکو ایک لڑکی کی تصویر معلوم ہوگی جس نے ہاتھ میں ایک شاخ پکڑی ہوئی ہے۔ اس کنواری لڑکی کو قدیم یونانی لوگ عدل کی دیوی تصور کرتے تھے۔ برج سنبلہ کا عنصر مٹی اور مزاج خاکی ہے۔ ان افراد کو اکثر و بیشتر پیٹ اور انتڑیوں کے مرض لاحق ہوسکتے ہیں۔

Virgo Personality In Urdu - Burj Sunbla Ki Shakhsiyat

سنبلہ شخصیت کا جائزہ ایک نظر میں

  • انکی طاقت: باعمل، وفادار، سخت محنتی، تجزیہ کار اور تحقیق کار
  • انکی کمزوری: جلد پریشان ہوجانا، شرمیلا پن، اپنی اور دوسروں کی ذات پر حد سے زیادہ تنقید، ہر وقت بس کام اور کام

برج سنبلہ شخصیت کا تفصیلی جائزہ

نمایاں مثبت پہلو

  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر چیز کی تفصیلی جانکاری کی جانب بے حد توجہ دیتے ہیں۔
  • ان لوگوں کو کچھ نیا سیکھنے میں بڑی ہی خوشی ہوتی ہے یہ ہر وقت تیار رہتے ہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لئے۔
  • ایک کھرا اور سچا سنبلہ شخص کبھی بھی خیالی دنیا کو پسند نہیں کرتا ہے اور ہمیشہ حقیقت کی دنیا میں ہی رہنا چاہتا ہے۔
  • یہ لوگ بڑے ہی تجزیہ کار ثابت ہوئے ہیں اور جو بھی انکے پاس کوئی بھی مشکل لیکر آتا ہے فوراً اسکو حل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی قابل اعتماد اور قابل بھروسہ ثابت ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ عاجزی و انکساری کا پیکر ہوتے ہیں۔
  • انکی کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے بھی معاملے میں اپنی ٹانگ نہ اڑائے بغیر سیدھا اپنے راستے کی جانب ہی گامزن رہیں۔
  • سنبلی افراد اکثر و بیشتر وفادار ہی ثابت ہوتے ہیں، دوستی خوب نبھاتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے کام کو بہتر طور پر ہی سرانجام دینا پسند کرتے ہیں۔
  • برج سنبلہ لوگ ہمیشہ ہی اپنے سامنے ایک واضح مقصد رکھ کر ہی ثابت قدمی کے ساتھ کام کرتے ہیں۔
  • یہ اصول و قوائد کے پابند افراد ہوتے ہیں کبھی بھی اپنے اصولوں کا سودا نہیں کرتے ہیں۔
  • اپنی صحت کے بارے میں بڑے ہی حساس واقع ہوئے ہیں اور اسکے ساتھ ہی صفائی ستھرائی کا بھی خیال رکھتے ہیں۔
  • برج سنبلہ افراد کی سوچ کسی بھی دانشور کی سوچ سے کم نہیں ہوتی ہے۔
  • یہ لوگ محبت تو ضرور کرتے ہیں لیکن جذباتی محبت سے ہمیشہ دور ہی رہتے ہیں۔
  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی سخی اور ہمدرد ثابت ہوتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ شراکت داری میں ہمیشہ کامیاب ہی رہتے ہیں۔
  • علم کی قدر کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
  • سنبلہ خواتین کو اپنے مردوں پر بڑا ہی اعتماد اور یقین ہوتا ہے۔

نمایاں منفی پہلو

  • یہ لوگ کچھ زیادہ ہی تنقیدی ہوتے ہیں اور بلاوجہ ہی لوگوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ تھوڑے سے منہ پھٹ بھی ثابت ہوئے ہیں اور غصے میں کسی کا بھی لحاظ نہیں کرتے ہیں۔
  • تھوڑے سے چڑچڑے اور بدمزاج بھی ہوتے ہیں۔
  • ہمیشہ پرانے خیالات پر ہی یقین رکھتے ہیں انکے ذہن میں نئے خیالات بالکل بھی نہیں آتے ہیں۔
  • دوسروں کے فیصلے پر انحصار کرنے والے لوگ ثابت ہوئے ہیں۔
  • ان میں ایک منفی چیز یہ بھی ہے کہ یہ کچھ زیادہ ہی شرمیلے واقع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے یہ بہت سے مواقعوں کو ضائع کربیٹھتے ہیں۔
  • انکی سوچ ہمیشہ منتشر ہی رہتی ہے اور یہ اپنے خیالات کا جلد اظہار کردینے والے بھی ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ تھوڑے سے لڑاکا بھی ثابت ہوئے ہیں۔
  • دوسروں کی مدد کے طلبگار بھی رہتے ہیں۔
  • کچھ حد تک جلد باز ثابت ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ اکثر و بیشتر اپنے دل کے راز زبان پر لے آتے ہیں یہ نہیں دیکھتے کہ سامنے انکا دوست ہے یا دشمن۔
  • جب تک یہ لوگ نقصان نہ اٹھالیں انکے لئے اپنے دشمن اور دوستوں میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔
  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے تعلقات میں تھوڑے سے لاپرواہ ثابت ہوئے ہیں۔
  • کبھی کبھار پیار و محبت میں شدت پسند جذبات رکھنے کی وجہ سے نقصان اٹھالیتے ہیں۔

سنبلہ افراد کے بارے میں حیرت انگیز معلومات

  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ صرف باتیں ہی نہیں کرتے بلکہ وہ سب کچھ کر بھی گزرتے ہیں۔
  • اس سے منسلک لوگ بڑا ہی شاندار دماغ رکھتے ہیں جس کی بدولت یہ لوگ جس قدر بھی الجھا ہوا معاملہ ہو اسکا حل تلاش کرلیتے ہیں۔
  • جلد ہی الجھن اور جھنجھلاہٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔
  • اگرچہ یہ لوگ اپنے جذبات کا اظہار مشکل سے ہی کرتے ہیں لیکن اسکے باوجود یہ لوگ بڑے ہی حساس اور جذباتی واقع ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے اندر لطف و مزاح کے بیشمار جذبات چھپائے ہوئے ہوتے ہیں جن کو یہ اکثر دوسروں سے مخفی ہی رکھتے ہیں۔
  • برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات جب تک خود کسی چیز کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں اس پر اعتبار مشکل سے ہی کرتے ہیں۔
  • یہ اپنی ہی ایک مضبوط رائے رکھتے ہیں اور اپنی آواز کو بغیر کسی خوف و خطر کے بلند کرنا جانتے ہیں۔
  • یہ لوگ اکثر پریشان اور بہت زیادہ سوچنے کے عادی ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ پیار و محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں نہ کہ لڑائی جھگڑا کرنے والے۔
  • یہ لوگ لیکچر سننے کے عادی نہیں ہوتے نہ ہی کسی کے مشورے پر کان دھرتے ہیں۔
  • ان لوگوں میں دوسروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی ایک خاص قسم کی خود اعتمادی پائی جاتی ہے۔
  • یہ حضرات منظم طور پر ہی رہنا اور آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔
  • ان لوگوں میں ایک خاص عاجزی اور تابعداری پائی جاتی ہے۔
  • یہ لوگ اپنے مستقبل کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور سخت محنت کرتے رہتے ہیں۔

رومانوی طور پر برج سنبلہ کا رویہ یا تعلق

چونکہ یہ لوگ دوسرے لوگوں سے ذرا مختلف ثابت ہوئے ہیں اسی لئے رومانوی طور پر انکی سوچ کا انداز بھی مختلف ہی ہوتا ہے۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شاندار لوگوں کو ہی اپنا پریمی منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ یہ لوگ اپنے پیار کے اظہار کے لئے زیادہ الفاظ کا چناؤ کم ہی کرتے ہیں یہ ہمیشہ دوسرے طریقے ہی اپناتے ہیں اپنی چاہت کے اظہار کے لئے۔ یہ لوگ ایک سے زائد لوگوں کے ساتھ تعلقات بنانے سے پرہیز کرتے ہیں۔ کسی کو بھی اپنا ساتھی منتخب کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھتے ہیں کہ ہی شخص کس حد تک انکے لئے مخلص ثابت ہوسکتا ہے۔ اپنے شریک حیات کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ ہی چلتے ہیں اور انکو دھوکہ بالکل بھی نہیں دیتے ہیں۔ اپنی شریک حیات کے متعلق بھی فیصلہ سوچ بچار کے بعد ہی کرتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی رومانوی ہوتے ہیں اور اپنی رومانوی حرکات سے اس چیز کا احساس اکثر و بیشتر اپنے پریمی یا پھر شریک حیات کو دلاتے رہتے ہیں۔

اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ تعلقات

یہ لوگ بڑے ہی مہربان اور مددگار دوست ثابت ہوئے ہیں۔ یہ جب بھی کوئی مشورہ دیتے ہیں تو بڑا ہی شاندار مشورہ دیتے ہیں۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دوستی کچھ زیادہ لوگوں سے ہرگز نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی یہ لوگ اپنے حلقہ احباب میں زیادہ گھلتے ملتے ہیں۔ یہ جن سے بھی تعلقات رکھتے ہیں بڑے ہی شاندار رکھتے ہیں۔ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ یہ اپنی محبت اپنی شفقت کا ضرور اظہار کرتے ہیں۔ جب انکے خاندان کا کوئی فرد بڑھاپے کو پہنچ جائے یہ انکا خاص خیال رکھتے ہیں اور انکے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کو صرف باتوں سے ہی خوش نہیں رکھتے بلکہ انکے لئے کچھ عملی طور پر بھی کرتے رہتے ہیں۔

معیشت کیرئیر روزگار

چونکہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی عملی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے یہ کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں جس کی بدولت انکا کیرئیر بھی آگے بڑھتا رہتا ہے اور انکو روپیہ پیسہ بھی ملتا رہتا ہے۔ یہ لوگ مکمل طور پر متوجہ ہوکر ہی اپنے جاری منصوبوں کی جانب کام کرتے ہیں۔ اپنی صلاحیتوں اور اپنے اندر چھپے ہوئے ہنر سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جن شعبوں میں برج سنبلہ والے لوگوں کو جلد فائدہ حاصل ہوسکتا ہے ان میں تجارت، درس و تدریس، کرنسی کا کاروبار، اکاؤنٹ سے متعلق شعبے، قانونی معاملات، بینکاری، طب اور تحقیقی امور جیسے شعبے شامل ہیں۔ ان کو ان ہی شعبوں میں دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے پیسے کو محفوظ بنانے کی بھی کوشش کرتے ہیں اور جب کسی بھی قسم کی خریداری کی جانب جاتے ہیں تو انکی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم ہی خرچ کریں۔ چیزوں کی ترقی چاہتے ہیں۔ یہ لوگ چیزوں کی آرائش و زیبائش میں بھی خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور تخلیقی طور پر انکی صلاحیتیں کسی سے بھی چھپی نہیں ہوتی ہیں۔

سنبلہ مرد

حاکم ستارہ اسکا عطارد ہے۔ سنبلہ سے متعلقہ مرد اکثر شاندار دوست ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اپنے پسندیدہ دوستوں کے لئے بڑے ہی سخی واقع ہوتے ہیں۔ عموماً سنبلہ مرد وفادار ثابت ہوئے ہیں۔ یہ مرد حضرات مشینی کاموں میں بڑی ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ سنبلہ افراد میں نفاست پسندی بھی پائی جاتی ہے اور سلیقہ شعاری بھی۔ یہ افراد ضرورت کے پیش نظر خود کو حالات کے مطابق ڈھال لینے کی صلاحیت رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں ایک عجیب بات یہ ہے کہ یہ کسی بھی چیز میں کوئی خامی یا پھر نقص دیکھنا پسند نہیں کرتے ہیں۔ برج سنبلہ والے مرد حضرات بیکار بیٹھنے اور فضول گفتگو یا کاموں کا حصہ بننا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ یہ لوگ دوسروں کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان افراد کا معیار زندگی بلند ہوتا ہے اور کپڑوں کے انتخاب میں بڑے ہی حساس ہوتے ہیں۔

سنبلہ مردوں کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ دوسرے افراد کو ان سے فائدہ ہی پہنچے۔ یہ لوگ کسی کی جاب کرنے کے بجائے اپنا کاروبار کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان مردوں کو سفر کرنے کا بڑا ہی شوق ہوتا ہے۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے اکثر مرد اپنی زندگی میں کامیاب ہی رہتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی چرب زبان ہوتے ہیں کسی کو بھی اپنی باتوں سے اپنی جانب متوجہ کرسکتے ہیں۔ دوسرے لوگ مشکل سے ہی انکو دھوکہ دے سکتے ہیں۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے مرد دوسروں کی زندگیوں میں کم ہی دخل اندازی کرتے ہیں۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات گندگی سے شدید نفرت کرتے ہیں اور سجاوٹ، خوبصورتی اور حسن و دلکشی سے انہیں گہرا لگاؤ ہوتا ہے۔

سنبلہ مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

جس شخص کا یہ برج ہے اس کا ستارہ حضرت مولائے متقیان کا ستارہ ہے۔ اسکا قد درمیانہ بھنویں کھنچی ہوئی اور وہ خوش خلق اور خوش گفتار ہوگا۔ برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والا مرد جھوٹ سے ہمیشہ دور رہے۔ نماز میں سستی و کاہلی نہایت مضر ثابت ہوگی۔ غصہ کو ضبط کرنا بہتر ہوگا۔ کسی کی بھی کامیابی سے حسد نہ کرے۔ اکثر کاموں میں غصہ جلد آئے گا لیکن فوراً اتر بھی جائے گا۔ اس مرد کے دشمن اور بد گو بہت زیادہ ہونگے۔ لوگ اسکے سامنے تو نیکی کے ساتھ پیش آئیں گے لیکن پیٹھ پیچھے برائی کریں گے لیکن کچھ بگاڑ نہ سکیں گے۔ ماں باپ کی جانب سے میراث بہت ملے گی۔ ہوسکتا ہے برج سنبلہ والے مرد کے دو نکاح ہوں۔ پہلا دور قدرے تکلیف میں اور آخری دور نہایت آرام سے گزرے گا۔ سچائی اختیار کرنے میں نفع ہی حاصل ہوگا۔

لباس اور مبارک دن

برج سنبلہ والے مرد کے لئے رجب کا مہینہ مبارک مہینہ ہے اسکے ساتھ ہی سبز رنگ کا لباس پہننا بہتر رہیگا۔ چار پائے مبارک ہونگے۔ آسیبی خلل سے اکثر بیماریوں میں مبتلا رہنے کا امکان ہے اسی لئے صدقہ و خیرات کی بھر مار کرے۔ بیماریوں سے بچنے کے لئے ابو دجانہ کا حرز اپنے پاس رکھے۔ اتوار کا دن راس آئے گا۔ لباس رنگدار بھی زیب تن کر سکتا ہے۔

سنبلہ خواتین

برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والی خواتین خوبصورتی میں اپنا ثانی نہیں رکھتی ہیں یہ نسوانی حسن سے مالا مال ہوتی ہیں۔ ان خواتین کی یہ خوبی سب خوبیوں پر حاوی ہوتی ہے کہ یہ جب بھی کوئی کام کوئی ذمہ داری ہاتھ میں لے لیتی ہیں تو پھر اسکو پورا کرکے ہی چھوڑتی ہیں۔ ان میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ جلدی سے اپنی غلطی یا کوتاہی کا اعتراف نہیں کرتی ہیں۔ یہ خواتین اپنی محبت میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کرتی ہیں۔

اس طالع کی عورت خوش شکل، ابروکشیدہ، رنگ سرخ یا سفید، اعضاء پر ایک تل عزت و اقبال کی نشانی ہے۔ یہ عورت اپنے ایک عزیز سے جدا ہوسکتی ہے۔ ان خواتین کے دوست اور ہمدرد بہت ہونگے لیکن ایک شخص بلند قد، سانولا رنگ، سبزی مائل آنکھ اسکا دشمن ہوسکتا ہے۔ اس سے ہوشیار رہے۔ ان خواتین کے لباس اور میک اپ سے ہمیشہ سادگی اور پاکیزگی ہی جھلکتی ہے۔ یہ خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں بڑی ہی احتیاط کے ساتھ ہی اپنے لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔ یہ خواتین بڑے ہی مضبوط کردار کی مالک ہوتی ہیں اور اپنی عزت پر کسی بھی قسم کا داغ نہیں لگنے دیتیں ہیں۔ کوئی مرد آسانی کے ساتھ انکو اپنے جال میں پھنسا نہیں سکتا ہے۔ یہ خواتین بڑی ہی باوفا ثابت ہوتی ہیں اور اپنے ساتھی یاشوہر کا آخری دم تک ساتھ دیتی ہیں۔

سنبلہ خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والی عورت کو سبزی مائل آنکھوں والے مرد سے بچنے کی ضرورت ہے۔ جھوٹ بولنے سے اسکو کوئی فائدہ نہ ہوگا اسی لئے جھوٹ سے پرہیز کرے۔ اگر اپنے دل کا بھید کسی کو نہ دے تو مراد پوری ہوگی۔ جاہل کے پاس نہ بیٹھے۔ بہن بھائیوں سے اذیت و تکلیف پہنچ سکتی ہے۔ اسکا قدم شوہر کے لئے مبارک ہوگا۔ اولاد قسمت میں ہے عمر طبعی ہے۔ اپنے شوہر کے ساتھ زبان درازی نہ کرے تاکہ اسکی زندگی خوشی سے گزر جائے۔ اپنی عصمت اور پاکدامنی کو کسی وقت بھی ترک نہ کرے۔ ایک سیاہ چہرے اور قوسدار ابرو اور اونچے قد والا آدمی اسکے ساتھ عداوت رکھتا ہے۔

دعائیں، لباس اور مبارک دن

تکلیفوں، حادثات اور بلاؤں سے بچنے کے لئے دعا ام اصبیان اور چہل کلید لے کر اپنے پاس رکھے۔ نماز کی ادائیگی میں اسے سستی نہیں کرنی چاہئے۔ نجاست، حرام اور گلہ گوئی سے پرہیز کرتی رہے۔ جب بھی نیا چاند دیکھے تو قرآن شریف اور سبزہ پر نظر ڈالے۔ یا پھر بہتے ہوئے پانی کو دیکھے اور صدقہ بھی دے۔ دعائے محبت، زبان بند اور باطل السحر لے کر اپنے پاس رکھے۔

اس برج سے تعلق رکھنے والی عورت کے لئے صفر کا مہینہ مبارک رہے گا، دن اتوار کا اور سرخ اور سفید رنگ کا لباس راس آئے گا۔

سنبلہ نامور شخصیات

برج سنبلہ سے متعلق اہم شخصیات کا ذکر ذیل میں کیا جارہا ہے ملاحظہ فرمائیں۔

سیاسی شخصیات

سیاست میں اگر دیکھا جائے تواس وقت کے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی، برصغیر کے عظیم دیش بھگت بھگت سنگھ، امریکہ کے سابق صدر جان مکین ، ملک شام کے حالیہ صدر بشارت الاسد اور فلسطین کے عظیم رہنما یاسر عرفات کا تعلق اسی برج سے تھا۔

مشہور کھلاڑی

اس برج کے حامل کھلاڑیوں میں انڈیا کے مشہور ریسلر دی گریٹ کالی، مشہور امریکن فٹبالر یکرو ایان بیرمین ، سری لنکا کے کرکٹ پلیر لاستھ ملنگا اور دنیا کے مانے ہوئے فٹبالر رونالڈو دی لیما جو کہ برازیل کے رہنے والے تھے ،کا تعلق اسی برج سے تھا۔

شوبز کے مشہور ستارے

شوبز کے وہ لوگ جن کا تعلق برج سنبلہ ہے ان میں کرینہ کپور، اکشے کمار، مائیکل جیکسن اور فاسٹ اور فیوریس فلم سیریز کے ہیرو پاؤل شامل ہیں۔

سائنسدان

نامور سائنسی شخصیات میں شامل ہیں؛ الیکٹرومیگنٹزم اور الیکٹروکیمسٹری کے مطالعہ سے متعلق اور بنزین کی دریفت کرنے والے کیمیائی سائنسدان مائیکل فیراڈے، جدید ایٹمی تھیوری کی تحقیق میں نامور سائنسدان جان ڈالٹن اور نیوکلئر فزکس کے بانی ارنسٹ ردرفورڈ جنہوں نے 1911 میں نیوکلئس میں موجود اٹیمز پر مثبت چارج دریافت کیا۔

صدقات، دفع نحوست سیارگان

اس برج کے حامل افراد بدھ کے دن میں گائے، بھینس کو سبز چارہ یا پالک کھلائیں اور اسی دن میں طوطوں کو سبز مرچ یا دانہ بھی کھلائیں

نر مادہ چکور کی پرورش نیک ہوگی۔

Virgo (August, 24 - September 23):

Symbol The Virgin Lucky gem Sardonyx
Group Intellectual Cross/quality Fixed
Polarity Positive Best day in a week Wednesday
Element Earth Lucky number 3,4,8,10 and 33
Favorable color Green and Brown House ruled sixth
Ruling planet Mercury Period Aug24_Sep23

Traditional Virgo Traits:

Virgo the sign of "the virgin" a symbol of decency defines the positive aspect of Virgo. Virgos are Modest and, shy. On the other side its ruling planet mercury reveals the intelligent parts of its personality. it make him diligent, Intelligent and analytical. These are the distinctive qualities of Virgo which make him different from others.

On the dark side:

Virgo is perfectionist. In achieving perfection they become Fussy, Overcritical and harsh.


Compatible partners:

Mercury rules on Virgo and its element is earth. Earth is an element of life, potential, stability and stillness. Virgo is highly influenced by the features of its element. Traditional Virgo is best compatible with Cancer and Taurus. Cancer and Virgo is a perfect match. These two signs can formulate very good chemistry with potential to be life long partners. Taurus and Virgo is an ideal match on the basis of their same element. Its similarities of attributes establish solid relationship between them.

SUITABLE CAREER:

Virgo is hard-working suitable for medical, research, investigation and accountancy. Precise, witty and cheerful Virgo would be ideal for the field of translator.

Possible Health Concerns:

Virgos are vulnerable to stomach disorders, heart disease and nervous disorders. Minor health issues of viragos are cold, flu, allergy and constipation. Worries and tension afflicted him into stomach issues that greatly effect on his health.

LIKES:

Vigorous Virgo is very cautious about their health, so they always like to take food which is hygienic and healthy. They also like balanced and ordered life.

DISLIKES:

Virgo abhors Hazards to health, Sloppy and inactive attitude of the workers and to being a squalor.

HOT CELEBRITY VIRGO INCLUDE:

Jennifer Garner, Paul Rudd

Ads

Order Gemstone Lockets

Allah Name Locket

Ads

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah

Like Us On Facebook

You will be the first to comment here.
Cancel