برج ثور موجودہ علم نجوم کی ترتیب میں دوسرا برج ہے۔ 21 اپریل تا 21 مئی کے دوران پیدا ہونے والے افراد کا یہ ستارہ ہے۔ ان دنوں میں پیدا ہونے والے افراد کی زندگی پر یہ برج مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس برج کی علامت بیل ہے۔ قدیم مصر کے کچھ گروہ گائے کو اپنا خدا تسلیم کرتے تھے، جس کا نام ہیتھُر تھا اور جسے خوبصورتی، پیار اور خوشی کا خدا سمجھا جاتا تھا۔
برج ثور والے افراد، مضبوط اور خود پر ہی انحصار کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی تخلیقی واقع ہوئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے بنائی گئی چیزوں سے ہی لطف اندوز ہوناچاہتے ہیں۔
انکی قوت: خود انحصاری، صبر اور باعمل رہنا
انکی کمزوری: ڈھیٹ پن زیادہ پایا جاتا ہے، نہ ماننے والے ہوتے ہیں اور چیزوں پر اپنا حق جتانے والے ہوتے ہیں۔
مثبت نکات:باعمل ہوتے ہیں، فنکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں، مستحکم ہوتے ہیں، قابل اعتماد، فیاضیانہ رویہ اور انسان دوست۔
منفی نکات:اپنی ذات میں رہنے والے،سست ،حاسد،خود کو محدود کردینے والے ۔
پسند:باغبانی، کھانا پکانا، اپنے ہاتھوں سے کام کرنا، موسیقی سننا، رومانس کرنا اور اچھے کپڑے پہننا۔
ناپسند: اچانک ہی اپنے منصوبے تبدیل کرنے والے، عدم تحفظ کا احساس۔
برج ثور مرد رومانوی طور پر سلجھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ یہ چاہتا ہے کہ اسکے تعلقات ایک اعلی پائے کی عورت کے ساتھ ہی قائم ہوں اور وہ کسی بھی عورت کا ساتھ صرف ایک رات کے لئے ہی نہیں چاہتا ہے۔ وہ اپنے تعلقات کے دوران صبر و تحمل کا شاندار مظاہرہ کرسکتا ہے۔ وہ تمام صورتحال کا پہلے جائزہ لیتا ہے پھر ہی یہ دیکھتا ہے کہ اس سے پہلے وہ کسی چیز کی پیشکش کرے، مقابل عورت اسکو کیا کچھ پیشکش کر رہی ہے۔ برج ثور مرد خاص طور پر ایک رومانوی شخص ثابت ہوا ہے وہ اپنی عورت کو بے انتہا چاہتا ہے اور اسکا ممکن حد تک خیال رکھتا ہے۔ وہ کھلے دل اور وفاداری کے ساتھ ہی کسی بھی عورت کا انتخاب کرتا ہے۔ وہ ایک اکتاہٹ کا شکار مرد نہیں ہوتا ہے وہ اپنی محبوبہ کو مکمل جوش و خروش مہیا کرسکتا ہے۔ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے پریمی کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ثور مرد کو ضد بالکل نہیں کرنی چاہئے انکی ضد انکے لئے کافی مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ جب بھی کسی پر کوئی مصیبت آتی ہے تو اکثر و بیشتر ثور مرد کو ہی قربانی کا بکرا بننا پڑتا ہے اسی لئے انکو دوستی میں احتیاط برتنی چاہئے۔ اپنی شریک حیات پر بلاوجہ شک نہیں کرنا چاہئے۔ انکو وفا بھی دیکھ کر ہی نبھانی چاہئے کیونکہ ہوسکتا ہے سامنے سے انکو وفا کے بدلے جفا ملے۔ شعبان کا مہینہ طلب و حاجت کے لئے بہت مناسب ہوگا۔ بیماری اکثر معدہ صفرا و درد سینہ اور درد کمر سے ہوگی۔ پہلا اور چوتھا سال خیریت سے گزر گئے تو عمر 80 سال تک جاسکتی ہے۔ سفر انکے لئے مبارک ہوگا لیکن خرچ سوچ سمجھ کر کرے۔ حج نصیب ہوگا۔ آخر عمر میں دولت بھی ملے گی۔
برج ثور مرد کو فتح مہمات کی دعا اپنے پاس رکھنی چاہئے، تاکہ اسکے کاروبار میں روز افزوں ترقی ہوتی رہے۔ طلسم شرف شمس لکھ کر پانی سے دھوئے اور اس پانی سے اپنے سر اور جسم کو غسل دے۔
برج ثور والی خواتین اور لڑکیاں کسی کو بھی رومانوی طور پر گمراہ کرنے کے فن سے بخوبی آگاہ ہوتی ہیں۔ وہ اپنی رومانوی زندگی میں جو کچھ بھی چاہتی ہیں وہ حاصل کرسکتی ہیں۔ انکے اندر صبر کا جذبہ بھی بے پناہ ہوتا ہے۔ رومانوی طور پر برج ثور عورت دیکھ بھال کرنے والی، مددگار، پریمی اور وفادار ثابت ہوتی ہے۔ برج ثور عورتیں مردوں کے لئے ہر طرح سے ہی مکمل ہوتی ہیں۔ انکی خواہش ہوتی ہے کہ جس طرح سے یہ سچے دل اور خلوص کے ساتھ مرد کو چاہ رہی ہیں وہ بھی انکو چاہے۔ برج ثور عورت رومانوی معاملے میں بڑی ہی حساس واقع ہوئی ہے یہ بالکل برداشت نہیں کرسکتی ہے کہ اسکا پریمی کسی دوسری عورت میں دلچسپی لے۔ اگر کوئی مرد اسکے اعتبار کو ٹھیس پہنچادے تو پھر یہ کبھی اسکی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھتی ہے۔
برج ثور والی عورت میں جو اکثر ایک خامی پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کی پسند میں اکثر غلطی کر جاتی ہے۔ اسکے باوجود اس غلط انتخاب کے ساتھ بھی اپنی زندگی بسر کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ اگر خود کسی کاروبار میں شریک ہو تو اسکو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ برج ثور والی خواتین بغیر سوچے سمجھے اپنی زبان کھول کر نقصان اٹھاتی ہیں۔ ایک پست قد والا شخص اس سے دشمنی رکھتا ہے لیکن غالب نہ ہوگا۔ کسی کو قرض دینا پسند کرے گی لیکن کسی سے قرض لینا پسند نہ کرے گی۔ کبھی کبھی سخت غصہ میں آگ بگولہ بھی یو جاتی ہے اسی لئے اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرے۔ کچھ عرصہ کے لئے درمیانی عمر میں کوئی بیماری یا پھر پریشانی اسے گھیر سکتی ہے عمر کا آخری حصہ بہتر رہے گا۔ کبھی کبھی کمر میں شدید درد اور شانہ کا کانپنا جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ اپنے سر کی کنگھی کسی کو نہ دے اور اپنے خاص بدن کا کپڑا کسی دوسرے کو نہ دے اور تہوار کے دن میں سر نہ دھوئے عمر ساٹھ سال تک پہنچ سکتی ہے۔
برج ثور والی عورت کے لئے شعبان کا مہینہ اور جمعرات کا دن ہر کام کے لئے مبارک رہے گا۔
یہ لوگ اس وقت تک کسی کے ساتھ سچا پیار آگے نہیں بڑھاتے ہیں جب تک کہ انکو اس شخص پر مکمل یقین اور بھروسہ نہ ہوجائے۔ یہ اپنے شریک حیات کو برابر کا مقام دینا پسند کرتے ہیں اور اپنے سماجی دائرہ کار کو بڑھانے کا ہی سوچتے ہیں۔ اپنے پریمی کو قیمتی تحائف دینا انکا مشغلہ ہے۔
گھریلو معاملات برج ثور کے افراد کے لئے بڑی ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔اپنے خاندانی اقدار کی حفاظت کرنا انکے خون میں شامل ہوتا ہے ۔انکی ذہانت اور حسِ مزاح انکے دوستی کے حلقہ میں اضافہ کا ہی باعث بنتا ہے ۔یہ لوگ بڑے ہی شاندار دوست ثابت ہوتے ہیں۔انکی دوستیاں بڑی پرانی ہوتی ہیں اکثر بچپن سے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔دوستی میں کیے گئے وعدے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزار کر فخر محسوس کرتے ہیں۔یہ اپنے قریبی دوستوں اور گھر کے افرادکے ساتھ ہی کسی بھی قسم کا جشن اور خوشی منانا پسند کرتے ہیں۔
برج ثور کے لئے کامیابی کی علامت ہی اپنے اندر مستحکم پن پیدا کرنے میں ہے ۔برج ثور والے افراد پیسے سے محبت رکھتے ہیں اسی لئے یہ سخت محنت سے بھی نہیں گھبراتے ۔جب یہ لوگ ایک بار کسی بھی قسم کے پراجیکٹ کو اپنے دماغ میں مقرر کرلیتے ہیں تو یہ لوگ اسکو مکمل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھتے ۔انکے اندر اپنے سرمائے کو محفوظ کرنے کا خیال بھی موجود رہتاہے ۔انکا کیرئیر کھیتی باڑی،ادویات اور تعلیمی شعبوں میں خاص طورپر شاندار طورپر آگے بڑھتا ہے ۔
برج ثور والی کچھ مشہور شخصیات کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہوگا جنہوں نے سیاست، کھیل، شوبز اور سائنس کی دنیا میں بڑا نام کمایا ہے۔
برج ثور سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں میں پاکستان کے ایوب خان جنہوں نے تقریباً 10 سال تک پوری طاقت سے پاکستان پر حکومت کی انکا تعلق بھی برج ثور سے ہے۔ اسکے بعد روس کے ولادی میر لینن، ترکی کے مصطفی کمال اتاترک اور بابائے ویتنام کا نام ہو چن مینہ ہے ان سب کا تعلق برج ثور سے تھا۔
مشہور کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، باب ولمر کا تعلق برج ثور سے ہی ہے۔
برج ثور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں میں بھارت کی اداکارہ مادھوری ڈکشت، انوشکا شرما اور پاکستانی فلمسٹار شان شاہد شامل ہیں۔
سائنسدانوں میں سب سے ممتاز اور مشہور نام مسلمان سائنسدان عمر خیام کا ملتا ہے اسکے ساتھ ہی سگمیڈ فرائیڈے کا نام بھی شامل ہے۔
مشہور اردو لکھاری سعادت حسن منٹو کا برج بھی ثور تھا۔
روزانہ بعد از نماز عشاء 9 مرتبہ دعاء رد نحوست سیارگان ورد کریں۔ بروز ہفتہ آبی جانوروں کو کالے ماش ثابت یا چنے کی دال ڈالیں۔
بروز بدھ طوطوں کو سبزمرچ کھلائیں، گھر میں طوطے نر مادہ کی پرورش نیک ہے۔
Symbol | The Bull | Lucky gem | Emerald |
Group | Emotional | Cross/quality | Fire |
Polarity | Negative | Best day in a week | Saturday |
Element | Air | Lucky number | 4,6,7,22 and 49 |
Favorable color | Pink | House ruled | Second |
Ruling planet | Venus | Period | Apr21_ May21 |
Taurus ruling planet is Venus "the planet of love" has a great influence on the people who belong to this star. It brings tender feelings in Taurus and makes it calm, trustworthy, Warmhearted and loving. But its sign "the ram" also has a great influence on it. It makes the Taurus determined and ambitious. These are the traits that reveals the positive side of Taurus.
Taurus Jealousy makes him possessive that also become the cause of resentment in him. Its symbol "the ram" the sign of unconquered force makes the Taurus inflexible and greedy. These are the traits that show the negative sides of Taurus.
Taurus sign is represented by the element earth and a symbol of ram. Both of them have the strong impact on Taurus. People born under Taurus are possessive, stubborn, patient and organized. Owing to its stubborn nature Virgo and Capricorn can make a perfect match with it. Capricorn and Taurus is a good match with a lot of similarities. They have the qualities which they want to see in each other, will bond them together. Virgo and Taurus have the same elements that help to develop the balance relationship between them.
The confluence of its symbol and its element has a strong impact on Taurus. Its symbol brings determination, intelligence and cautious out of him. Sometimes over determination makes him obstinate. But the positive use of his stubbornness helps them to achieve their goals.
A Taurus symbol make him robust,practical,and determined which make him ideal for the Fields of banking, accounting and scientific research.
People of this star face the problems related to neck throat, shoulders and upper torso. People get throat infection easily and face the respiratory issue in the form of asthma. Risk of obesity is also higher in Taurus because of its life routine and habits. Exercise and healthy intake can solve lots of his heath issues
People who born under this star prefer Stability, Comfort and Pleasure in their lives.
Taurus doesn't like Disruption, Being pushed too hard towards anything and too compel to stay indoors. These are totally against his nature.
David Beckham, Janet Jackson