Libra Personality

برج میزان

تعارف

Libra Personalityبرج میزان جس کو انگریزی میں لبرا کہتے ہیں، علمِ نجوم کا ساتواں برج ہے۔ 24 ستمبر تا 23 اکتوبر کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کا تعلق اسی برج سے ہوتا ہے۔ برج جوزا اور برج دلو کی طرح اس برج کا علامتی عنصر بھی ہوا ہے، جس کی وجہ سے اس ستارے کے حامل افراد ہوشیار مفکر اور دلائل کا اچھی طرح خلاصہ کرنیوالے مانے جاتے ہیں۔ برج میزان میں صرف چھ ستارے ہیں جن کو ایک بائیں طرف جھکے ہوئے میزان یعنی ترازو سے تشبیہ دی گئی ہے، اسی لئے اس برج کا علامتی نشان ترازو ہے۔ توازن اور ہم آہنگی دونوں چیزیں اس ستارے پر حکمرانی کرتی ہیں۔ اس برج سے منسلک افراد کا ذاتی عقیدہ "توازن" ہی ہے، اسلئے اس برج سے منسلک لوگوں کو ناانصافی اور ظلم و تشدد سے سخت نفرت ہوتی ہے۔

Libra Personality In Urdu - Burj Meezan Ki Shakhsiyat

برج میزان کے متعلق دلچسپ معلومات

  • برج میزان سے تعلق رکھنے والے لوگ جلد معاف کر دیتے ہیں لیکن دل میں بات پھر بھی رکھتے ہیں۔
  • یہ لوگ طویل المدتی بنیادیوں پر تعلقات چاہتے ہیں اور اپنے تعلقات بامعنی رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • صاف ،متوازن اور اپنی غلطی جلد قبول کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی چالاک اور تیز ہوتے ہیں اور غیر معمولی طور پر اپنے دماغ کو رکھتے ہیں۔
  • بغیر کچھ دیکھے سمجھے کسی بھی چیز کو قبول نہیں کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ روانی کے ساتھ ہی دوسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور جھگڑے کی فضاء قائم نہیں ہونے دیتے ہیں۔
  • ہر چیز کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • زندگی کے متعلق انکا نقطہ نظر یہ ہوتا ہے کہ انجوائے کے ساتھ زندگی کا لطف اٹھاؤ۔
  • یہ لوگ مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے مقصد کی جانب ہی بڑھتے چلے جاتے ہیں۔
  • انکے اندر پیار و محبت کے جذبات کافی حد تک پائے جاتے ہیں۔
  • بعض اوقات یہ لوگ دوسروں کو خوش رکھنے کے چکر میں اپنے اوپر بے تحاشہ دباؤ لے لیتے ہیں۔
  • دوسروں کی باتوں کو بڑے ہی دھیان سے سنتے ہیں اور انکو مفید مشوروں سے بھی نوازتے ہیں۔
  • کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں اور انکے تجسس کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔
  • دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر خوشگوار وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

برج میزان شخصیت کا مکمل جائزہ

مثبت پہلو

  • یہ لوگ کچھ بھی کرنے کا بہتر تجربہ رکھتے ہیں اسی لئے اپنے ہر کام میں کامیاب ہی رہتے ہیں۔
  • رومانوی ہوتے ہیں انکو جلد محبت ہوجاتی ہے۔
  • انکے طور طریقے اور زندگی گزارنے کا رویہ بڑا ہی سلجھا ہوا ہوتا ہے۔
  • ایمانداری کے ساتھ ہی آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں اور انصاف پسند بھی ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ ہر ایک کا نقطہ نظر سننا پسند کرتے ہیں اور کسی کی اختلاف رائے کو رد نہیں کرتے ہیں۔
  • برج میزان رکھنے والے لوگوں کا شمار دنیا کے عظیم اور بڑے لوگوں میں ہی ہوتا ہے۔
  • ان لوگوں کی خوبی میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ لوگ عقل کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں۔
  • برج میزان میں پیدا ہونے والے لوگ پیار و محبت، حسن و عشق اور رومانس کا پیکر ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ کسی کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی نہ کرتے ہیں اور نہ ہی ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
  • یہ لوگ مجموعی طور پر فیاض، شفیق اور مہربان مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔
  • خوبصورت باتوں کے فن سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں۔
  • یہ ڈپلومیسی کے تمام فن سے واقفیت رکھتے ہیں اسی لئے ہر معاملے میں دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ با وفا ہونے کے ساتھ ساتھ پرکشش بھی واقع ہوئے ہیں۔
  • ان میں ایک یہ بھی خصوصیت پائی جاتی ہے کہ یہ لوگ نہ ہی کسی کا حق کھاتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنا حق کھانے دیتے ہیں۔

منفی پہلو

  • یہ لوگ جلد ہی لوگوں کے ظاہری حسن و جمال سے متاثر ہوجاتے ہیں باطنی خصوصیت کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں۔
  • انکے دماغ اور سوچ میں تبدیلی کا پتا بالکل بھی نہیں لگتا ہے اسی لئے یہ اکثر و بیشتر اپنا وعدہ بھی پورا نہیں کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ سستی و کاہلی کا بھی شکار رہتے ہیں اسی لئے اپنے اکثر پراجیکٹ میں تاخیر کردیتے ہیں۔
  • برج میزان رکھنے والے لوگوں کے لئے جو سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے وہ کسی بھی فیصلے پر پہنچنا ہوتا ہے۔
  • زیادہ بات چیت اور بحث و مباحثہ سے جلد گھبرا جاتے ہیں۔
  • کسی معاملے میں یہ اپنی خودغرضی کو بھی ظاہر کر دیتے ہیں اسی لئے اگر انکو خودغرض کہا جائے تو کوئی مبالغہ نہ ہوگا۔
  • اگرچہ ان افراد کا علامتی نشان ترازو ہے لیکن یہ ایسے ہوتے نہیں جیسے نظر آتے ہیں۔
  • اکثر و بیشتر انکے کچھ کرنے اور اسکے متعلق کچھ کہنے میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے یعنی انکے قول و فعل میں تضاد نظر آتا ہے۔
  • کچھ جلد باز قسم کے بھی ہوتے ہیں اسی لئے اپنے بنے بنائے کام خراب بھی کربیٹھتے ہیں۔
  • پیار و محبت کے دوران دماغ سے کم ہی کام لیتے ہیں جو کچھ دل میں آئے کر بیٹھتے ہیں۔
  • برج میزان کے لوگ ضدی قسم کے بھی ہوتے ہیں۔
  • ان لوگوں میں دوسروں کی کامیابی کو دیکھنے کا حوصلہ کم ہی ہوتا ہے۔

برج میزان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی رومانوی زندگی

اس برج کے حامل شخص کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے لئے بہترین ساتھی کا ہی انتخاب کرے۔ اپنے تعلقات کو امن و آشتی اور ہم آہنگی کے ساتھ ہی آگے بڑھائے۔ ایک میزان فرد کا یہ کم ہی چانس ہے کہ وہ اپنا وقت اکیلا گزار سکے ہمیشہ یہ ایک ساتھی کی کمی کو محسوس کرے گا۔ یہ لوگ بغیر دوستی اور محبت کے رہ ہی نہیں سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کسی کے ساتھ فلرٹ کرنے کی وجہ سے انکے قول و فعل میں تضاد بھی پایا جائے اپنے تعلقات کی نسبت سے۔ میزان لوگ ہر وقت سچی محبت کے ہی متلاشی رہتے ہیں۔ یہ دوسروں کے ساتھ منسلک رہنے کی ضرورت محسوس کرتے رہتے ہیں۔ یہ رومانوی طور پر اپنے ساتھی کو مکمل طور پر مطمئن کرنا جانتے ہیں۔ اپنے تعلقات میں یہ ایک شاندار ساتھی ثابت ہونا ہی چاہتے ہیں۔ بڑے ہی رومانوی ہوتے ہیں اسی لئے انکا ساتھی انکے ساتھ اچھا محسوس کرتا ہے۔ یہ ایک وقت میں ایک ہی پریمی کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ برج میزان

برج میزان رکھنے والے لوگ پیار و محبت بانٹنے والے لوگ ہوتے ہیں اسی لئے ہی انکا اپنے دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ بہترین رویہ ہوتا ہے۔ یہ لوگ دوستوں کا انتخاب دیکھ بھال کر ہی کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ اپنے دوستوں کو اکٹھا کرنے کے دوران ہچکچاہٹ کا شکار بالکل بھی نہیں ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی عزیزوں کے ساتھ ہم آہنگی قائم رکھنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ جب بھی انکے کسی دوست یا پھر عزیز کے اوپر کوئی مشکل آتی ہے تو یہ لوگ ضرور انکا ساتھ دینے کے لئے آگے بڑھتے ہیں۔ انکے اند ایسی خاصیت موجود ہیں جس کی بدولت یہ کسی بھی مسئلے کا شاندار حل نکال کر اپنے دوستوں کو خوش کردیتے ہیں۔

برج میزان کا کیرئیر اور روپیہ پیسہ

برج میزان کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ ہی آگے بڑھنا کامیابی کی علامت ہے۔ انکے اندر ایک شاندار لیڈر کی خصوصیات پائی جاتی ہیں اسی لئے یہ اپنے کاروبار کو شاندار طور پر آگے بڑھاسکتے ہیں۔ یہ سخت محنت کرکے بہت کچھ کماسکتے ہیں۔ سچائی اور ایمانداری کے ساتھ ہی یہ لوگ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دوسروں کے ساتھ شراکت داری کرکے یہ لوگ بہت فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔ انکے اندر تخلیقی صلاحیتیں بھی بے پناہ پائی جاتی ہیں جو کہ انکے کیریئر کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

جن شعبوں میں انکو نمایاں کامیابی حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے ان میں پولیس، تجارت، مجسمہ سازی، بوتیک، فیشن ڈیزائنر، عدل و انصاف کے شعبے اور مصوری کے کام اپنا کر یہ اپنے لئے کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ سول سرونٹ کے طور پر یہ کسی بھی ادارے میں چلے جائیں انکا کیرئیر ترقی ہی کرے گا۔ یہ لوگ شاپنگ کرتے وقت اپنی جیب کا خیال نہیں کرتے ہیں اور جو بھی چیز پسند آجائے اسکو خرید لیتے ہیں چاہے وہ کس قدر ہی مہنگی کیوں نہ ہو۔ میزان لوگوں کو اپنی دولت کا حساب کتاب رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج میزان مردوں کے بارے میں دلچسپ حقائق

میزان مرد پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، یہ لوگ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین لباس اور اچھی خوراک کا استعمال بھی کرنا چاہتے ہیں۔ اسکا حاکم ستارہ زہرہ ہے۔ اس طالع کے افراد میں انا اور خود پرستی ہوتی ہے۔ یہ مرد خواتین کے ساتھ بات کرنے کا ایک خاص طریقہ رکھتے ہیں جس کی بدولت وہ انکی اسیر ہوجاتی ہیں۔ یہ مرد اپنا کام اس طرح سے سرانجام دیتے ہیں کہ اکثر و بیشتر دوسرے لوگ اس سے آگاہ بھی نہیں ہوپاتے ہیں۔ میزان مرد تحمل مزاج واقع ہوئے ہیں انکو شدت پسندی سے نفرت ہوتی ہے۔ دوستی کی اگر بات آجائے تو میزان مرد دوسرے برجوں کے مردوں سے بھی آگے نکل جاتے ہیں۔

عام طور پر میزان مرد کچھ بھی کرتے ہوئے وقت کا خیال نہیں رکھتے ہیں اور نہ ہی کسی اصول قاعدے کے مطابق آگے بڑھتے ہیں۔ یہ مرد ہرجگہ خصوصاً اپنے دفتر میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ان میں اعتدال پسندی اور شریف النفسی بڑی حد تک پائی جاتی ہے۔ اس برج کے مرد کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ برج حضرت آدمؑ کا برج ہے۔ اس برج والا آدمی چھوٹے قد اور موٹے جسم کا ہوگا۔ یہ مرد بہت ہی عاقل، ہوشیار، تجربہ کار اور خوش گفتار ہوگا۔ جھوٹ بولنا اور سننا اسکو پسند نہیں۔ اپنے حلقہ احباب کے ساتھ انکا رویہ انتہائی نرم ہوتا ہے۔ میزان مرد سنگدل لوگوں کو بھی نرم دل بنانے کی خوبی رکھتے ہیں۔

برج میزان والے لوگ ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ ہی دوستی لگانا پسند کرتے ہیں جو بہت سی خوبیوں اور صلاحیتوں کے مالک ہوں۔ یہ لوگ کسی کے معاملات میں مداخلت کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرتے ہیں۔ عورتوں کی بات کی جائے تو انکے معاملے میں انکو کم ہی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔

برج میزان مردوں کے لئے حفاظتی تدابیر

میزان مردوں کو جاب کرنے کے بجائے اپنا کاروبار کرنے کو ترجیح دینی چاہئے اور کوشش کرے کہ کسی کو شراکتدار نہ بنائے۔ چونکہ اس برج کا ستارہ بڑا ہی نیک ہے اسی لئے اس مرد کو عبادات میں کوتاہی نہیں دکھانی چاہئے۔ کسی بھی صورت میں اپنا راز کسی پر ظاہر نہ کرے۔ حرام مال کی جانب توجہ نہ کرے۔ میزان مرد کو چاہئے کہ اپنا ہر کام اللہ کا نام لیکر ہی شروع کرے اور کسی بھی طور پر کبھی بھی ہمت نہ ہارے۔ قسمت میں اولاد بہت ہے۔ میزان مرد کو ہمیشہ چھوٹے لڑکے سے ہی آرام و سکون ملتا ہے۔ اس مرد کے دشمن زیادہ لگ رہے ہیں اسی لئے اسکو اللہ کی اطاعت میں ہی زندگی گزارنی چاہئے۔ دنیاداری اور اللہ کے معاملات میں خود کو صاف رکھنے کی کوشش کرے۔ بہن بھائیوں سے وفاء ملنے کی توقع کم لگ رہی ہے۔

مبارک دن، مہینہ اور لباس

میزان مرد کے لئے رمضان کا مہینہ بڑا ہی مبارک مہینہ ہے اور دن جمعرات کا موافق رہے گا۔ جب بھی نیا چاند دیکھے تو سورۃ یسٰین کا ورد کرے۔ انگوٹھی فیروزہ یا یاقوت پتھر کی پہنے۔ اس برج کی نسبت سے لباس سبز ہی سازگار ہے۔ لوگوں کی نظر بد اور بلاؤں سے محفوظ رہنے کے لئے دعائے جوشن کبیر اپنے پاس رکھنی چاہئے۔

برج میزان خواتین کے متعلق اہم معلومات

برج میزان سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اور خواتین نسوانی حسن سے مالا مال ہوتی ہیں۔ راز کو راز رکھنے کا ہنر جانتی ہیں۔ اپنے ساتھی، شریک حیات کی خوشی کے لئے سب کچھ کر گزرتی ہیں۔ میزان خواتین تھوڑی سی سستی و کاہلی کا بھی شکار رہتی ہیں اسی لئے انکا اپنے کاموں کو ہاتھ لگانے کا دل بالکل بھی نہیں کرتا ہے۔ یہ اکثر و بیشتر صرف مسکراہٹ سے ہی کام چلالیتی ہیں۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ انکی پروقار اور پرکشش شخصیت کے پردے میں سنگدل شخصیت بھی چھپی ہوتی ہے۔

برج میزان والی خواتین اور لڑکیاں دوسروں میں گھلنے ملنے کا ہنر جانتی ہیں۔ یہ خواتین اور لڑکیاں قیمتی لباس اور بناؤ سنگھار کی بڑی شوقین ہوتی ہیں۔ شوہروں کا انتخاب خود ہی کرنا چاہتی ہیں اسی لئے کچھ نخرے میں بھی رہتی ہیں۔

کسی کو آسانی کے ساتھ دل نہیں دیتی ہیں اور جب دے دیں تو پھر اسکا ہی بن کر رہنا پسند کرتی ہیں۔ میزان خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ انکے موقف کی ہی تائید کی جائے اور انکو جھٹلایا نہ جائے۔ جب یہ خواتین گفتگو کرتی ہیں کہ تو ایسے انداز سے الفاظ اپنے منہ سے نکالتی ہیں کہ ہر کوئی انکی جانب متوجہ ہو جاتا ہے۔ میزان لڑکی جس کی بھی بیوی بنے گی یقیناً وہ شخص خوش نصیب ہی ہوگا۔ میزان بیوی کا شوہر اس پر مشفق اور مہربان ہوگا۔

برج میزان کی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

اگر ان خواتین کے کسی جسمانی اعضاء پر کہیں تل ہوگا تو وہ انکے لئے خوش قسمتی کی نشانی ہے۔ آثار ایسے ہی لگ رہے ہیں کہ ان خواتین کی زندگی عیش و عشرت میں ہی گزرے گی۔ اگر یہ خواتین پاکدامنی اور عبادت میں رہیں تو انکے بگڑے ہوئے کام بھی سنور سکتے ہیں۔ غصے میں اکثر منہ سے سخت بات نکال دیتی ہیں اسی لئے انکو ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ حرام اشیاء سے بالکل پرہیز کرے۔ بیماری اکثر بلغم صفراء سے ہوگی۔ آنکھوں کے نیچے اندھیرا سا معلوم ہونے لگے گا۔ اس طالع کی عورت کی سب مرادیں ہی پوری ہونگی۔ خواتین کو نماز میں کوتاہی بالکل بھی نہیں برتنی چاہئے اور پاکیزگی اور نجاست میں فرق رکھنا چاہئے۔ جتنی عمر اسکی بڑھتی جائیگی اس قدر ہی مال و دولت میں اضافہ دیکھے گی۔ حرام کے مال سے خود کو بچائے رکھے۔ ماں باپ سے کم ہی فائدہ حاصل ہوتا ہوا نظر آرہا ہے اسی طرح بہن بھائیوں سے بھی کوئی خوشی نہ مل سکے گی۔ اس عورت کی بیماری کا سبب صفرا اور بلغم ہے۔ نامحرموں سے اپنی حفاظت کرتی رہے گی تو عمر نوے سال تک جاسکتی ہے۔

مبارک دن، مہینہ اور لباس

اس برج والی عورت کے لئے مہینہ ذیقعدہ کا اور دن سوموار کا راس رہے گا۔ اس لئے جب بھی نیا لباس پہننا چاہے یا پھر کاروبار وغیرہ شروع کرنا چاہے تو اسکو چاہئے کہ اس مہینہ اور دن کا خیال رکھے۔ دعا حرز ہائے آئمہ طاہرین اپنے پاس رکھے تاکہ لوگوں میں ہر دلعزیز اور واجب الاحترام ہوجائے اور خداوند تعالی اسے بلاؤں سے اپنی امان میں رکھے۔ اس عورت کو چاہئے کہ دعائے بیماری اور ہمزاد لے کر اپنے پاس رکھے تاکہ اس کی تمام تکلیفیں دور ہوں۔ رنگین لباس ہی زیب تن کرنے کی کوشش کرے۔

برج میزان سے منسلک مشہور شخصیات

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے جن میزان لوگوں نے ترقی و کامیابی حاصل کی ہے انکے نام درج ذیل ہیں۔

مذہبی لوگ

ان میں مولانا حسین احمد مدنی، مولانا محمد تقی عثمانی اور عبدالستار خان نیازی کانام قابل ذکر ہے۔

سائنسدان

مشہور سائنسی شخصیات میں؛ 1922 میں طبیعات میں نوبل پرائز جیتنے والے نیل بوہر (بوہر ایٹمی ماڈل، ایٹم کی ساخت اور کوانٹم تھیوری)، ڈائنامائٹ کے موجد الفریڈ نوبل، 1932 میں نیوٹرون کی دریافت کرنے والے جیمز چیڈوک، دنیا کے پہلا ڈیجیٹل کمپیوٹر (اٹاناسف - بیری کمپیوٹر) کے موجد جان ونسنٹ اٹاناسف، نوبل گیسز کی دریافت کرنے والے ولیم ریمزے اور روڈولف وچاؤ جو کہ جدید پیتھالوجی کے بانی مانے جاتے ہیں وغیرہ شامل ہیں۔

سیاسی شخصیات

سیاسی شخصیات میں اگر دیکھا جائے تو جو سب سے نمایاں لوگ ہیں ان میں سر سید احمد خان، لیاقت علی خان بوگرا، مہاتما گاندھی، بھگت سنگھ، ولادی میر پوٹن اور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے نام نمایاں ہیں۔

مشہور کھلاڑی

کھلاڑیوں میں فٹبال پلیئر ایشلین ہارس، پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ، معین خان اور بھارتی کرکٹر وریند سہواگ کا نام قابل ذکر ہے۔

شوبز کے ستارے

فلمی دنیا میں جاوید شیخ، وحید مراد، ریشم، ریکھا، ہیما مالینی، امیتابھ بچن اور رنبیر کپور کو کون نہیں جانتا؟ ان سب کا تعلق اسی برج سے ہے۔

صدقات،دفع نحوست سیارگان

بروز سوموار آبی مخلوقات مثلاً مچھلی وغیرہ کو اناج ڈالیں۔ حشرات الارض کیڑے مکوڑوں کو ترش اشیا بروز منگل ڈالنی چاہئے۔ گھر پر نر یا مادہ تیتر یا بٹیر کی پرورش کریں۔

Libra (September, 24 - October, 23):

Symbol The Scales Lucky gem Sapphire
Group Intellectual Cross/quality Cardinal
Polarity Positive Best day in a week Friday
Element Air Lucky number 7,8,10 and 27
Favorable color Blue House ruled Seventh
Ruling planet Venus Period Sep24_Oct23

Traditional Libra Traits:

Libra the symbol of balance is highly influenced by its ruling planet Venus. Venus makes libra Romantic, charming and peaceable. Its symbol depicts diplomacy and idealism in him.

On the dark side:

Libra is Indecisive and changeable. Another dark aspect of Libra is that it is easily influenced by their surroundings that might be harmful for its relationships.


Compatible partners:

Libra is represented by the element air and the planet Venus rules this sign. It is an element of intelligence, creativity and sanguine and these are the traditional traits of people who born under this sign. It is believed that Librans are perfect partners for Aquarians and Gemini people. Versatile Gemini can make marvelous pair with Libra because of its understanding nature. Aquarius adaptable nature proves a best compatible partner for Libra.

SUITABLE CAREER:

Libras are diplomatic, charming, easy-going, sociable and cooperative. Your sense of cooperation would do well in the United Nations or as lawyer, mediator, negotiator or administrator.

Possible Health Concerns:

Libra must beware of issues that are related to its kidney and lower back. Minor ailments of this signs are skin disease and eye vision. Subject of this star should be careful about its dietary habits that prevent him from major diseases of kidney.

LIKES:

Libra likes sharing in its relationships. It also likes to deal the matters with justice and gentleness.

DISLIKES:

Libra detests violence and every means of Injustice in his life.

HOT CELEBRITY VIRGO INCLUDE:

Will Smith, Kate Winslet

Ads

Order Gemstone Lockets

Allah Name Locket

Ads

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah

Like Us On Facebook

You will be the first to comment here.
Cancel