جولائی 24 تا 23 اگست کے درمیان عرصے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا برج اسد ہوتا ہے۔ یہ علم نجوم کا پانچواں برج ہے۔ اسکا علامتی نشان شیر ہے۔ برج اسد میں کل 16 ستارے ہیں جن کو یونانیوں نے لائنیں کھینچ کر ایک شبیہ دی اور کہا کہ یہ ببر شیر ہے جو آسمانوں پر دوسرے جانوروں کا بادشاہ ہے، اسی لئے یونانیوں کے نزدیک برج اسد باقی سارے برجوں کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے۔
یہ شعلہ فشاں نشان جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور دوسروں کو اپنی جانب کشش کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ جب بات رومان کی آتی ہے تو آپ ان سے توانائی سے بھرے ہوئے ردعمل کی توقع کرسکتے ہیں۔ اسد لوگوں کے پیار و محبت اور شہوت آمیز خیالات کے درمیان ایک لائن کھنچی ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی رومانوی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے ہی اپنے پریمی کے ساتھ بڑا ہی خوشگوار وقت گزارتے ہیں۔
یہ آزادانہ طور پر ہی اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ انکو ایک ساتھی کی ضرورت شدت سے محسوس ہوتی رہتی ہے جس کے ساتھ یہ اپنے احساسات کا اظہار کرسکیں۔
اسد لوگ اپنی ذاتی زندگی کو پیار و محبت اور لطف و مزاح کے ساتھ ہی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
ان لوگوں کے مزاج میں چونکہ غرور کا عمل دخل زیادہ پایا جاتا ہے اسی لئے یہ پیار و محبت میں بھی اکثر من مانی ہی کرنا چاہتے ہیں۔ اسد مرد و عورت ناصرف بھرپور محبت چاہتے ہیں بلکہ اسکے ساتھ انکی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ انکا محبوب انکے وجود کی تعریف و توصیف ہی کرتا رہے۔ محبوب کے لئے زیادہ ہی فیاضی کا ثبوت دیتے ہیں اور انکو مہنگے مہنگے تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔
برج اسد کے حامل اشخاص دوستوں کے ساتھ بڑے ہی فیاضانہ طریقے کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ وفادار ثابت ہوتے ہیں۔ ہر حال میں اور ہر قیمت میں مشکل وقت میں اپنے دوستوں کے کام آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برج اسد والے لوگ مضبوط اور خود اعتماد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اسی لئے یہ ہر ایک کو آرام و سکون پہچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ پارٹیوں کو انجوائے کرنے کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ برج اسد کے لوگوں کو ہمیشہ اسی برج والے دوست ہی راس آتے ہیں۔ خاندان کے افراد کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ جس قدر اپنے شریک حیات کو اہمیت دیتے ہیں ویسے ہی اپنے خاندان کے افراد کے لئے بھی انکے دل میں قدر و منزلت موجود ہوتی ہے۔
یہ برج بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اس برج کے حامل مردوں میں بہت ہی منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انکی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ستارہ اسکا شمس ہے ،اس طالع کا مرد سفید، خوش رو، خوش سخن ابروکشیدہ بزرگوں کے حضور چرب زبانی اور تند خوئی سے پیش آئے گا اور یہ بھی خیال نہ کرے گا کہ میں نے کیا کہا۔ اسد مرد عام طور پر دوسروں کے حکم پر چلنے کو اپنے لئے باعث شرم محسوس کرتے ہیں۔ کھیل کود میں اپنا زیادہ وقت گزارنا چاہے گا۔ ایک بڑا بھاری رنج بھی اسکو پہنچ سکتا ہے۔ بزرگ لوگ اسکی ہر بات کو اہمیت دے سکتے ہیں۔ مال و دولت بہت کمائے گا لیکن ویسے ہی خرچ بھی کرتا جائے گا۔ اسد مرد کے دشمن بے تحاشہ ہوسکتے ہیں اسی لئے اسکو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کو نہ دے۔ یہ بڑی ہی دوررس منصوبے بناتے ہیں جن سے دوسرے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی معاملے کی چھان بین کرنا ناپسند کرتے ہیں۔ اپنے پریمی یا پھر شریک حیات کو بڑے بڑے مہنگے ہوٹلوں میں لے جاکر اپنے ذوق اور امارت کی نمائش کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بے حد خوش پسند ہوتے ہیں۔ اسد افراد کے شاذو نادر ہی زیادہ بچے ہوتے ہیں۔ تاہم یہ اپنے بچوں میں بہت گھل مل کر رہنا پسند کرتے ہیں۔
برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد محفلوں اور تقاریب کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ انکی ذہانت اور خوش ذوقی کو چیلنج مشکل سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ کو سب لوگ ہی پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی پسندیدہ چیزوں کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسد مرد ایسے کاموں میں بھی بعض اوقات ہاتھ ڈال بیٹھتے ہیں جو کہ انکے لئے بڑے ہی مشکل اور ناممکن قسم کے ہوتے ہیں۔ انکے انداز و اطوار سے ہمیشہ ہی برتری کااحساس ظاہر ہوتا ہے اسی لئے یہ لوگ اپنے قریبی دوستوں کو اکثر کھو بیٹھتے ہیں۔ ان لوگوں کی سچائی اور صاف گوئی بعض اوقات خود انکے لئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔
بہت سے عقل مند لوگوں کا کہنا ہے کہ اسد آفتاب کا نر برج ہے اور یہ حضرت ایوب علیہ السلام کا ستارہ ہے۔ اسد مرد چہرے کی دائیں جانب کوئی نشان یا تل رکھتا ہے جو کہ بخت و اقبال کی علامت ہے۔ حرام اسکو بالکل بھی راس نہیں آتا ہے، حرام مال اسکے حلال مال کو بھی لے ڈوبے گا۔ یہ مرد اپنے عقیدہ میں پختہ اور راسخ ہوتا ہے۔ کسی دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے میں اسد مرد کو احتیاط کرنے چاہئے کیونکہ اسکو نقصان کا خدشہ ہے۔ اگر اسد مرد برابر صدقہ و فطرانہ دیتا رہے گا تو بیماریاں اور پریشانیاں اسکا کچھ نہ بگاڑ سکیں گی۔ اسد مرد کے بگڑے کام بننے کی توقع ہے۔ جب بھی مہینے کا نیا چاند دیکھے تو فوراً چاند دیکھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرے۔ اگر وہ انگوٹھی پہننا پسند کرتا ہے تو ہمیشہ عقیق نگینہ والی ہی انگوٹھی زیب تن کرے۔ رنگوں میں اسکے لئے سبز رنگ بہتر رہے گا۔
اسد مرد کو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کو بھی نہ دے۔ اسکو چاہئے کہ دشمنوں کے صلاح مشورے پر کان بالکل بھی نہ دھرے۔ جمعرات کا دن سرخ و سبز لباس گائے، بیل، بکری اسکے لئے مبارک ہیں۔ حرز حضرت امیر المومنین علیہ السلام اپنے پاس رکھے، تاکہ وہ مصیبت میں مبتلا نہ ہو۔
برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کے دو متضاد پہلو بڑی ہی اہمیت کے حامل ہیں، ایک طرف تو بڑی ہی آتش فشاں ثابت ہوسکتی ہیں اور دوسرا پہلو یہ کہ یہ انتہائی معصوم اور بھولی بھالی بھی اور پیار و محبت سے بھرپور بھی ہوسسکتی ہیں۔
اس طالع کی عورت بلند قامت، پرکشش، خوش اخلاق اور فراخ روزی ہوگی۔ زندگی ہنسی خوشی بسر کرے گی۔ اسد خواتین مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کرنا اور اپنے خوبصورت گھر اور بچوں کی نمائش کرنا پسند کرتی ہیں۔
یہ خواتین جہاں بھی جاتی ہیں وہاں انکی پزیرائی ہی ہوتی ہے۔ عمدہ ساتھی اور وفادار بیویاں ثابت ہوتی ہیں۔ بننا سنورنا اور خوبصورت نظر آنا شاید انکی فطرت میں ہی شامل ہوتا ہے۔ اعلی درجے کی تقریبات میں شرکت کرنا پسند کرے گی۔ یہ عورت اول میں تو رنج و مصیبت بہت اٹھائے گی، بدلہ نیکی کا بدی سے پائے گی۔ لیکن بعد میں تمام بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے۔ نماز میں کاہلی بالکل بھی نہیں کرے گی۔
خاموش طبع اور بیمار ذہن کے لوگ انکی توجہ حاصل نہیں کرپاتے۔ اپنے پسندیدہ موضوعات پر خوب گفتگو کرتی ہیں۔ خوش مزاج لوگ انکی توجہ کا محور ہوتے ہیں۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کبھی بھی اپنے شوہر سے بے وفائی کا سوچتی بھی نہیں ہیں۔ جو بھی ذمہ داریاں انکے کندھوں پر ڈال دی جاتی ہیں انکو پورا کرنے کی اپنی جانب سے بھرپور کوشش کرتی ہیں۔
برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کبھی بھی نماز میں کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔ ایک شخص اسکے مال میں خیانت کرسکتا ہے اسی لئے اسکو لوگوں پر اعتبار سوچ سمجھ کر ہی کرنا چاہئے۔ درد کمر، خشکی اور درد زانوں سے بیمار رہنے کا شبہ ہے۔ قند کھایا کرے۔ نیا چاند و سنہری روپیلی چیز دیکھے۔ عمر طبعی ہوگی۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والی عورت کو اپنے دل کے راز صرف اپنے پریمی یا پھر شریک حیات پر ہی ظاہر کرنے چاہئے۔ اسد خواتین کے لئے بہتر رہے گا کہ جب بھی یہ خود کو بیمار، لاغر محسوس کریں اپنا ڈاکٹر سے معائنہ کروالیں۔ ان خواتین کو نظر بد، مشکلات اور نقصانات سے بچنے کے لئے چاہئے کہ متواتر صدقہ و فطرانہ دیتی رہیں۔ جہاں بھی جائیں پاک صاف ہوکر ہی جائیں۔ کبھی بھی اولیاء اللہ کے متعلق کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالیں جن کے متعلق وہ نہیں جانتی۔ اگر اسد عورت کوئی کاروبار کرنا چاہے تو پھر خود اکیلے ہی کرے تاکہ اسکو کوئی دھوکہ نہ دے سکے۔ اگر کسی مشکل کا سامنا کرنا بھی پڑ جائے تو حوصلے اور ہمت کا مظاہرہ ہی کرے۔ اپنے گھر اور گھر کے افراد کا خاص خیال رکھنا انکی ذمہ داری میں شامل ہے۔
آپکو ایسی شخصیات کے متعلق بھی بتاتے ہیں جن کا تعلق برج اسد سے تھا اور انہوں نے دنیا میں بڑا نام کمایا۔
اگر مذہبی شخصیات میں دیکھا جائے تو برج اسد سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں صوفی غلام مصطفی کا نام قابل زکر ہے۔
سیاسی شخصیات میں مغل بادشاہ جہانگیر، جنرل ضیاء الحق، جنرل پرویز مشرف اور نپولین کا نام سرفہرست ہے۔
کھلاڑیوں میں جہانگیر خان، عاقب جاوید اور مشہور ریسلر ہاگن کا نام آتا ہے۔
فلمی ستاروں میں سنیل شیٹھی، کاجل، کشور کمار اور میڈونا کا نام سرفہرست ہے۔
اسد مرد اور عورت کو اپنے اوپر سے نحوست کے بادل ہٹانے کے لئے چاہئے کہ ہر جمعرات اور جمعہ کو کبوتروں کو دانا ڈالے۔ بدھ کے دن میں چڑیوں کو دانا ڈالنا بہتر رہے گا۔ گھر میں غیر ملکی یا آسٹریلین نر مادہ طوطوں کی پرورش نیک ہے۔
Symbol | The Lion | Lucky gem | Ruby |
Group | Intellectual | Cross/quality | Fixed |
Polarity | Positive | Best day in a week | Sunday |
Element | Sun | Lucky number | 1,3,9 and 93 |
Favorable color | Gold and orange | House ruled | Fifth |
Ruling planet | Uranus and Saturn | Period | July24_ Aug23 |
Leo is a sign of impotent energy. Its sign "the lion" is a king of jungle and its element "the sun" is a king planet in a planetary system. Combining effect of its symbol and element on Leo is very strong. On the brighter side it makes Leo Generous and warm which make him, Faithful and loving too.
Leo is Bossy, its commanding attitude make him intolerant which can raise difficulties in his personal and practical life.
Emotions are dominant in cancer because of its ruling planet. Cancers are easily influenced by it. Sometime they become Overemotional and touchy that might be unbearable for the next person. Cancerians are also very moody it is the traits that can bring occlusion in their life.The Sun rules Leo and fire is the element for this sign. Its sign and element is a symbol of determination, passion, strength and flare. Its compatible partners are Aries and Sagittarius. A relationship between Leo and Aries or Leo and Sagittarius would make a perfect match. Both the compatible partners share the same element with Leo. Their mutual concerns and interests develop amiable relationship between Leo and Sagittarius. However, a Leo also shares good compatibility level with Aries as well.
Leo has the traits of sun and the lion; they are born to lead and want to be independent. They prefer those careers which gives an opportunity of leading without any dependency. Management and government position are perfect vocation for Leo.
Leo is a subject of those diseases that are related to its heart, lungs and nervous disorders. Common health issues related to this star are backache, fever and eye diseases.
Loving Leo also has strong inclination towards Children and speculative ventures. People of this star also admire lavish living style.
Leo despises narrow minded people and ordinary things to do. Leo is high-spirited and enjoys to achieve great goals.
Hally Berry, Charlize Theron